لاہور (کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری رہا۔گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے46املاک بشمول 13شادی ہال و مارکیز سربمہر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ، گجر پورہ، علامہ اقبال ٹا ئون میں کارروائیاں کیں۔