ایل ڈی اے ان ایکشن، 116 املاک سربمہر

 سبزہ زار ،ٹاون شپ ،گلشن راوی، کینال روڈ کے اطراف 35املاک سیل
لاہور ( کرائم رپورٹر ) ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 116 املاک سربمہر کر دیں۔ سبزہ زار 25،ٹاون شپ 56،گلشن راوی اور کینال روڈ کے اطراف میں 35املاک کو سیل کر دیا گیا جن میں،نجی سکول، دفاتر، کیفے بھی شامل ہیں۔