شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 ڈگری تک گرگیا

 استور منفی 17 ‘ سکردو منفی 10 ‘ کوئٹہ میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ
اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرات4، لاہور اور پشاور میں 7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا
 اسلام آباد (آئی این پی )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ‘ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا ‘سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4 ، لاہور اور پشاور میں 7 ریکارڈ کیاگیا۔