شدید سردی، زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا

آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ‘ برفباری،بالائی سندھ اور پنجاب میں دھند چھائی رہے گی:محکمہ موسمیات
 اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق   آئندہ24گھنٹوں میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔