دمشق(آئی این پی )امریکی حکام شام کی نئی انتظامیہ سے ملاقات کیلئے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی تنظیم حیات تحریر الشام کے نمائندوں سے ملنے کیلئے دمشق میں موجود ہیں جسے امریکا اب بھی ایک دہشتگرد گروپ قرار دیتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سینئر عہدیداروں کے وفد میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ باربرا لیف، امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی راجر کارسٹینس اور بیورو آف نیئر ایسٹ افیئرز کے سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹین شامل ہیں۔ امریکی حکام شامی عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے، وہ سول سوسائٹی اور مختلف کمیونٹیز کے ارکان سے شام کے مستقبل کے بارے میں ان کے وژن پر تبادلہ خیال کریں گے ۔