ریاض(آئی ا ین پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس ،یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر امریکی حکام کی روسی وفد سے ملاقات آج منگل کو طے ہے