دمشق(آئی این پی )شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود کھول دی ۔فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد سے شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔اردن کے دارالحکومت اومان سے بیروت کے لیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا، جس کے بعد بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں بھی شامی فضائی حدود سے گزریں۔