اسلام آباد(آئی این پی )رہنما پی ٹی آئی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کو مئوخر کرکے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے، اگر حکومت مذاکرات میں لچک دکھاتی ہے تو سول نافرمانی کی کال کو مزید آگے بڑھایا جاسکتا ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن ہمارے دو جائز مطالبات ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی امریکا سے کوئی توقعات نہیں ہیں، اس بات کو (ن) لیگ اچھال رہی ہے کیوں کہ( ن) لیگ خوف کا شکار ہے۔