لگتا ہے پیر کو 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا، ہمیں فیصلے سے متعلق کوئی خوش فہمی بھی نہیں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سیاسی اسیران کی رہائی ہوتی ہے تو ہم سول نافرمانی کی کال مئوخر کر سکتے ہیں،لگتا ہے کہ پیر کو 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا، ہمیں فیصلے سے متعلق کوئی خوش فہمی بھی نہیں ہے، فیصلے خلاف آیا تو اپیل میں جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ ہمیں بانی سے ملاقات کرائی جائے، لیکن تاحال ملاقات نہیں کرائی گئی۔ جیل پر پنجاب حکومت کا کنٹرول ہے حکومت کو چاہیے کہ ملاقات کو یقینی بنائیں۔ مذاکرات میں ہماری طرف سے کوئی تعطل نہیں ہے۔9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ جائز ہے ، عمران خان اور تمام قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔حکومت ضمانتوں کے راستے میں حائل ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارے قید رہنمائوں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔