عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے موخر کی ہے: اقبال آفریدی

مذاکرات کے نام پر دھوکا کیا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے،خواجہ آصف مذکرات میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے موخر کی ہے۔مذاکرات کے نام پر دھوکا کیا گیا تو پھر اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ خواجہ آصف کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد مذاکرات حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان نہیں ہونے چاہیے،یہ شخص مذکرات میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے،حکومت چاہتی ہی نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں، اگر سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی تو پھر ملک کے اندر کچھ بھی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ان بے بنیاد چیزوں کو تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مذاکرات کا عمل خراب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن حکمران جماعت کا سازشی ٹولہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔