رہنماؤں میں بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، شہیر سکندر شامل
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی نے وارنٹ گرفتاری تحریری طور پر جاری کردیے ہیں اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جن رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں بلال اعجاز، زین قریشی، ناصر محفوظ، محمد عاصم، شاہ نواز احمد، شہیر سکندر شامل ہیں۔