غیر قانونی اسلحہ کیس میں نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل:جج کااظہار برہمی، کیس کی سماعت 21 جنوری تک
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مسلسل عدم پیشی پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی ۔مقدمہ کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل،عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔