عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنمائو ں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور   سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے