ایمان مزاری، شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن)سیشن عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت ہوئی جو کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوک کے روبرو ہوئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے