پشاور(آئی این پی )9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔