فواد چودھری ، شیخ رشید احمد سمیت13افراد کی درخواستیں بھی مسترد، عدالت نے پانچ رہنماؤں کو عمرہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا
راولپنڈی (ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا‘عدالت نے فواد چودھری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 5 ملزموں میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی درخواستوں کی سماعت آج تک ملتوی کردی جبکہ کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی کی 24 نومبر احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی آج تک ملتوی کردی گئی