جلا ئوگھیرا ئوکیس: شاہ محمود، یاسمین راشد و دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کی، عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن نے گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔