9 مئی ،شاہ محمود، یاسمین راشد و دیگر پر13 دسمبر کو فرد جرم

عدالت نے دوران سماعت ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں 
ملزموں میں عمر سرفراز ،اعجاز چودھری ،محمود الرشید و دیگر شامل 
لاہور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت جلائو گھیرائو کے 5مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر13 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعت ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں۔ ملزموں میں عمر سرفراز ،اعجاز چودھری ، محمود الرشید و دیگر شامل ہیں۔ ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔