شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مطالبہ

شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مطالبہ

شہریوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 64 پیسے کے اضافے کے بعد 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی محتسب ادارہ اوگرا نے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ اس اضافے کے بعد شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنہوں نے اس مہنگائی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی اضافہ بھی مہنگائی کا نیا بوجھ بن جاتا ہے، اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے اور روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عام آدمی کی زندگی پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے اس بحران سے نجات حاصل کی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔