پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری حکومت سے نالاں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی کی شرح مزید بڑھے گی اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 411 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔