لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے پتنگوں کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران پابندی کے باوجود لوڈر رکشہ کے ذریعے پتنگوں کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 800سے زائد پتنگیں بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملزم کاٹن کے ڈبوں میں پتنگیں چھپا کر لے جا رہا تھا۔