لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس کا پتنگ فروش مافیا کیخلاف کریک ڈائون، پتنگوں کی ترسیل ناکام بنا کر پتنگ ساز کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو نشتر اشارے کے قریب سے حراست میں لے کر ملزم کاشف سے 260 سے زائد پتنگیں، 3 چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈر پر پتنگیں اور ڈور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔