لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی پولیس نے لاہور میں پتنگوں و ڈور کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر 02 بین الا اضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شمالی چھاؤنی پولیس نے شہریوں کی موت کے سوداگر 02 پتنگ ڈیلرز شاہد اور جمیل کو خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ کپل شادی ہال کے پاس سے پتنگوں و ڈور کی ڈیلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے لاکھوں مالیت کی 520 پتنگیں، قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں، پینے اور درجنوں چرخیاں بغیر مانجھے کے بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا