پٹرول سے بھری بوتل سے کھیلتابچہ آگ لگنے سے زخمی

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے
لاہور کرائم رپورٹر )چوہنگ، پٹرول سے بھری بوتل سے کھیلتے ہوئے حادثہ پیش آ گیا،کھیل کے دوران پٹرول سے بھری بوتل کو آگ لگنے سے یشوا مسیح کا چہرے جھلس گیا۔زخمی بچے یشوا مسیح کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاع ملتے ہی چوہنگ پولیس موقع پر پہنچی، واقعہ کی جانچ پڑتال کی گئی۔تفتیش کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، کسی بدنیتی کا عنصر سامنے نہیں آیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں کے کھیل کے دوران غیر ارادی طور پر پیش آنے والے حادثے میں یشوا مسیح جھلس گیا ہے۔