اڈا پرمٹ کے نجی سکول کی نرسری کلاس میں کیمیکل لیب بنائی گئی تھی ،فرانزک ٹیم طلب،تحقیقات
لودھراں(آئی این پی) لودھراں کے سکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی،ٹیچر سمیت 15 طلبہ جھلس گئیں،سکول کی نرسری کلاس میں کیمیکل لیب بنائے جانے کاانکشاف ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں اڈا پرمٹ کے نجی سکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنے سے 14 طالبعلم اور خاتون ٹیچر جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا سکول پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے زیر اہتمام ہے ۔پولیس کے مطابق کیمیکل کی نوعیت جاننے کے لیے فرانزک ٹیم طلب،تحقیقات جاری ہیں۔