بادامی باغ : شیشے کی بوتل مار کر شدید زخمی کرنے والے ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو شیشے کی بوتل مار کر شدید زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بادامی باغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم اور مضروب فیضان آپس میں دوست ہیں اور معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے طیش میں آ کر شیشے کی بوتل سے وار کیا جس سے فیضان شدید زخمی ہو گیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے تحت مقدمے کی مضبوط پیروی کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔