کراچی ،گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، آگ بے قابو

ہفتہ کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گرائونڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی،جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز،کاشف ،عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی 
آگ لگنے کے باعث گرائونڈفلورکی تمام دکانیں جل گئیں، فائر فائٹرز کو عمارت میں تپش کے باعث اندر جانے میں مشکلات ، عمارت میں کتنے لوگ ہیں تعداد بتانا مشکل ہے۔چیف فائر
کراچی(آئی این پی)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں کم ازکم6 افراد جاں بحق  اور22زخمی ہوگئے ، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے۔تفصیل کے مطابق ہفتہ کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گرائونڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہیکہ آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز،کاشف ،عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حکام کے مطابق فرقان نای فائر فائٹر کی لاش بھی ٹرمام سینٹر لائی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق20فائر ٹینڈرز اور 4اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے کے باعث گرائونڈفلورکی تمام دکانیں جل گئیں، فائر فائٹرز کو عمارت میں تپش کے باعث اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔شاپنگ پلازہ میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونیکی اطلاع ہے۔چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا،جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے ، دھماکاگیس لیکج کے باعث ہوا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی سیڑھیاں ٹوٹنے سے 2 افراد گر کر زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو کا کہناہے کہ آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کمزور ہوگئے ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ عمارت میں کتنے لوگ ہیں تعداد بتانا مشکل ہے۔چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازے میں آتشزدگی کا حادثہ بہت بڑا ہے، کولنگ پراسیس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ فائرفائٹنگ اورریسکیو کا عمل جاری ہے، پلازے میں تقریبا 2ہزارسے زائد دکانیں موجود ہیں، ہمیں رات10بجکر27منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، پورے کراچی سے 14گاڑیاں،3اسنارکل اور2بازر یہاں پہنچے۔ہمایوں خان نے واضح کیا کہ ہم نے آگ پر کافی حد تک قابو پالیا تھا، پھرز پلازے کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوا جس میں ایک فائرفائٹر بھی ملبے تلے دب گیا ، کولنگ کے پراسیس میں 3سے4دن لگ سکتے ہیں