لاہور (آئی این پی )لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق واقع اکبر چوک کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں ملزموں کو پٹرول بوتل بموں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے ہوائی فائر بھی کیے گئے، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے