پٹرول میں آگ لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مسعود بائیک پر پٹرول لیجارہا تھا ، کار کی ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھی 
 بورے والا (خصوصی رپورٹ)گگو منڈی میں پٹرول سے لگنے والی آگ کے سبب مقامی شہری جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔رانا مسعود پٹرول لے کر جا رہا تھا کہ شیخ فاضل روڈ پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل پر پٹرول لے جاتے ہوئے کار سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔رانا مسعود سکنہ 283 ای بی پٹرول لے کر جا رہا تھا کہ کار سے ٹکرا کر موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر وہ بری طرح جھلس گیا۔اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا متاثرہ رانا مسعود ساہیوال ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔