اسلام آباد ہائیکورٹ کی بھونگ انٹر چینج منصوبے کے فنڈز کے اجرا کیلئے پلاننگ ڈویژن کو آخری مہلت

اسلا م آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سے متعلق کیس میں پلاننگ ڈویژن کو فنڈز جاری کرنے کے لئیحتمی مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے پراجیکٹ کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے افسر سے مکالمے میں کہا سیکریٹری صاحب کو جا کر بتا دیں فنڈز جاری کرنے کیلئے آخری مہلت دے رہے ہیں، اگر فنڈز اب بھی جاری نہ کیے گئے تو سیکریٹری کو بلا کر ان پر چارج فریم کریں گے۔