لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران ایم-1 موٹر ویپر برہان انٹر چینج ضلع اٹک کیقریب مشتبہ گاڑی سیساڑھے5من سے زائد (233 کلوگرام)چرس ، 15 کلو افیون برآمد کر کے ضبط کر لی اور ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ۔واقعے سے جڑے نیٹ ورک اور دیگر ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔