چکری انٹر چینج ، بس کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد شدید زخمی ہو گئیترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔