ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیرکیس میں فنڈز کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیرکیس میں پلاننگ ڈویژن کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت (کل)8 ستمبر کوہوگی عدالت پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ اگر فنڈز اب بھی جاری نہ کیے گئے تو سیکریٹری کو بلا کر ان پر چارج فریم کریں گے۔ جسٹس محمد آصف نے پراجیکٹ کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے افسر سے مکالمے میں کہاتھا سیکریٹری صاحب کو جا کر بتا دیں فنڈز جاری کرنے کے لیے آخری مہلت دے رہے ہیں، اگر فنڈز اب بھی جاری نہ کیے گئے تو سیکریٹری کو بلا کر ان پر چارج فریم کریں گے۔جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کریں گے ، درخواست گزار رئیس منیر اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ۔