یہ جو سارا کچھ ہوا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ لے جانے کیلئے ہواہے : سینیٹر ناصر بٹ

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ  نے کہا ہے  یہ جو سارا کچھ ہوا ہے یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ لے جانے کیلئے ہوا ہے، انھوں نے بنی گالہ ہی جانا ہے تو پہلے ہی درخواست دے دیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے  کہا  کہ میں اپنے بیان پر قائم ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش ہو رہی ہے۔ اچانک اس نوعیت کا فیصلہ آنا ہی سازش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔