پہلے کارکن رہا پھر بنی گالہ منتقلی کی آفر پر غور کروں گا:بانی پی ٹی آئی

طاقت کے ذریعے پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا اور جماعت کا نظریہ عوام کے دلوں میں رچ بس چکا 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  تمام کارکنوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے تو پھر وہ بنی گالہ منتقلی کی آفر پر سوچیں گے۔اس بات کا انکشاف بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل چودھری  کہنا تھا  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا  مجھے بنی گالا منتقل کرنے کی آفر آئی تھی جس کو تمام کارکنوں کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔انہوں نے کہا  اگر پارٹی کے تمام اسیروں کو رہا کردیا جائے تو وہ اس آفر پر سوچیں گے، جب تک تمام کارکن رہا نہیں ہوتے وہ اپنی رہائی کی بات نہیں کرینگے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے  طاقت کے ذریعے پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا اور جماعت کا نظریہ عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔ انہوں نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے عدلیہ پر دباؤ ظاہر کرتے ہیں۔