عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کرنے کی پیشکش کی گئی:فیصل چودھری

 عمران خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی
راولپنڈی (آئی این پی )توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی   کے وکیل فیصل چودھری  نے دعوی کیا  ہے   عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہاتوشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پانڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔