ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں، ملزمو ں کو سزا اور معافی دینے کا فوج کا اپنا پروسیجر ہے
مذاکرات کے دوران علی امین گنڈا پور نے بڑی اچھی باتیں کیں:وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں،ملزمان کو سزا اور معافی دینے کا فوج کا اپنا پروسیجر ہے، باقی لوگوں کی اپیلیں بھی زیرسماعت ہیں ، شاید ان کو بھی ریلیف مل جائے،پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی جب تحریری مطالبات دے گی تو ہم انہیں تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کی میٹنگ میں آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کیں، علی امین گنڈاپور نے کہا معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل ہونے کی آفر کی گئی ہے‘ کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی آفر نہیں کی گئی۔