پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام جھوٹے بیانیے بری طرح پٹ رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سرکاری تقاریب میں پی ٹی آئی کی کردار کشی کرتے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزرا کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت این آر او، این آر او کی سیاست چھوڑ دے۔ این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ عمران خان نہ تو نتھیاگلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے۔ وہ اپنے تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔