پاکستان کے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو اور گلوکار ببرک شاہ نے موجودہ دور کے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کو اچھا اداکار نہ مانا اور فواد خان کو اوور ریٹڈ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں ببرک شاہ نے موجودہ دور کے اداکاروں کو فلموں کے لحاظ سے نمبر دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کو بہترین قرار دیا اور 10 میں سے 7 نمبر دیے۔ عمران عباس، احسان خان اور فیصل قریشی کو ٹی وی کے لیے اچھا مانا مگر فلموں کے لیے 0 نمبر دیے۔فواد خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اوور ریٹڈ ہیں اور لوگ زبردستی انہیں اداکاری کروا رہے ہیں۔ ببرک شاہ نے فہد مصطفیٰ کے بارے میں کہا کہ وہ فلموں کے لیے نہیں بنے اور ڈراموں میں بھی ان کی اداکاری خاص نہیں، بلکہ وہ اچھے میزبان ہیں۔