فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر

فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

 یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جس سے تابش ہاشمی بھی اپنا ڈیبیو کریں گے۔فلم بنیادی طور پر کامیڈی اور رومانس پر مبنی ہوگی، جس کا مقصد شائقین کو ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی پیش کرنا ہے۔ کہانی اور ہدایتکاری بلال عاطف خان کے حوالے سے ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع ہے، تاہم ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔