سوات میں بریک فیل ہونے والی گاڑی کھائی میں جا گری، 3 افراد ہلاک

سوات میں بریک فیل ہونے والی گاڑی کھائی میں جا گری، 3 افراد ہلاک

سوات کے منگلور شالدرہ کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں فیلڈر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

 اس حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق، گاڑی میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثے کے بعد 4 شدید زخمیوں کو ریسکیو کی ایمبولینسز کے ذریعے سینٹرل اسپتال سیدو منتقل کیا گیا، جبکہ 3 بچوں کو مقامی گاڑی کے ذریعے منگلور اسپتال لے جایا گیا۔ یہ حادثہ سڑک کی خراب حالت اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔