آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا نوگراں میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق طالبہ مسلسل دو سال فیل ہونے پر دل برداشتہ تھی اور اسی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔