طلباء نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایک ماہ کا کورس مکمل کر لیا

 ڈیڈ ہاؤس، فنگر پرنٹ، کرائم سین سمیت مختلف برانچز کا وزٹ بھی کروایا گیا
سٹوڈنٹس میں ضحیٰ فیصل، عزیز فاطمہ، معظمہ، اریبہ ، نویرہ بابر اور بسمہ عامر شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں انٹرن شپ پروگرامایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے یونیورسٹی کی طالبات کو بریفننگ دی طلباء نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر محمد یوسف کی زیرِ نگرانی ایک ماہ کا فرانزک کورس مکمل کیاسٹوڈنٹس میں ضحیٰ فیصل، عزیز فاطمہ، معظمہ اشرف، اریبہ سلیم، نویرہ بابر اور بسمہ عامر  شامل ہیں ترجمان پولیس کے مطابق رحیم یارخان سے آئی ہوئی تمام سٹوڈنٹس نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں اپنی انٹرن شپ مکمل کی،طالبات کو ڈیڈ ہاؤس، فنگر پرنٹ، کرائم سین سمیت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کی مختلف برانچز کا وزٹ بھی کروایا گیاسٹوڈنٹس کو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا مکمل طریقہ سکھایا گیاشواہد کی روشنی میں تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری بارے بتایا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ایسے کورسز سے نئی نسل کو پولیس ورک کو سمجھنے میں مدد ملے گی، یہ پروگرام طالبات کو آگاہی کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی میں بھی مدد گار ثابت ہو گاماڈرن انویسٹی گیشن میں کرائم سین اور فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،طالبات کو کسی بھی وقوعہ سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، کورس کے اختتام پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے