ڈالہ کلچر، اسلحہ استعمال کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلحہ کی نمائش کرنے والے7 ملزمان گرفتار، رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں ڈالہ کلچر غیر قانونی اسلحہ اور بلیک پیپر کا استعمال کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔کینٹ پولیس نیکریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے7 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود بلیک شیشوں والے ڈالوں کا استعمال کرتے اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے،دوران پیٹرولنگ کینٹ پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کے زیر استعمال ڈالوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا اور بلیک پیپر اتارے گئے گرفتار ملزمان میں سہیل، طلحہ، جاوید اورحمزہ وغیرہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلافمقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی کینٹ نے ڈالہ کلچر کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر کینٹ پولیس کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ڈالہ کلچر غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے