اوکاڑہ پولیس کی کارروائی، دو کلو سے زائد آئس بر آمد، ملزم گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے انسدادِ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد آئس (کرسٹل میتھ) بر آمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ایس ایچ او محمد جاوید اسلم کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد آئس بر آمد ہوئی، جسے تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔