پولیس نے گمشدہ بچہ تلاش کرکے ورثاکے سپردکردیا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے محلہ سمادھانوالا کے رہائشی رضا کے سات سالہ بیٹے محمد ہادی کو ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا۔ورثانے 15 نمبر پر کال کی تھی۔ ورثا نے پولیس کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچہ تلاش کرنے پر شاباش اور ڈھیروں دعائیں دیں ۔