سبزہ زار پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کرم عباس اور حدید  نے زہریلی چیز دے کر 26 سالہ شہری حمدان کو قتل کیا تھا:پولیس
 لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس میں قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران  قتل کے مقدمہ میں ملوث نامزد ملزمان کرم عباس اور حدید گرفتار کر کے انوسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زہریلی چیز دے کر 26 سالہ شہری حمدان کو قتل کیا تھا جس مقدمہ نمبر 3420/26 درج ہے