لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرکے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.675 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 9.675 کلو گرام آئس رآمد کی گئی موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافر خاتون کے قبضے سے 7.200 کلوگرام چرس برآمد کی گئی کوہاٹ روڑ پشاور میں گاڈی سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاخیالی بائی پاس گوجرانولہ میں رکشہ سے 5 کلوگرام آئس برآمد کرکے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا خیبرپختونخوا کے علاقے وزیر ڑھنڈ کے قریب زمین میں چھپائی گئی 40.800 کلوگرام چرس اورشراب کی 20 بوتلیں برآمد کی گئی گوگڑن میرانی ڈیم روڈ کچ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔