منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،10 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کوگرفتار کرکے 76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 94.98 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے130 گرام وزنی 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لیں چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہییارو ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 84 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیاانڈس چورنگی کراچی میں موٹر سائیکل سوار سے 4.450 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہارو ٹول پلازہ ڈسٹرکٹ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا منڈی موڑ اسلام آباد میں بس ٹرمینل کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔