لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے3 کارروائیاں کے دوران 5 ملزمان کوگرفتارکرکے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 30.83 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 810 گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاچکلالہ گیریڑن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل میں کھلونوں کے ڈبے سے 26 گرام ویڈ برآمد کرلیالاہور میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب گاڑی سے 30 کلوگرام آئس برآمد کرکے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیاکارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔